نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کم سونگ نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے کہا ہے کہ 2023ءانتہائی خطرناک سال ہے۔ جزیرہ نما کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ جزیرہ نما کوریا کی خطرناک صورتحال کے ذمے دار امریکہ اور جنوبی کوریا ہیں۔ شمالی کوریا کو اپنی دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
رواں سال انتہائی خطرناک‘ جنوبی کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ گیا: شمالی کوریا
Sep 27, 2023