نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے وزیر خارجہ سبرامینم جے شنکر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ کرونا ویکسین کے معاملے میں امتیازی سلوک جیسی ناانصافی دوبارہ نہیں ہونی چاہئے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملے میں بھی تاریخی ذمے داریوں سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی منڈی کی طاقت کو غریبوں سے خوراک‘ توانائی چھین کر امیروں کو دینے کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ بیان بازی میں حقیقت نہ رہے تو ہم میں اسے بتانے کی ہمت ہونی چاہئے۔
کرونا ویکسین جیسا امتیازی سلوک دوبارہ نہیں ہونا چاہئے: بھارتی وزیر خارجہ
Sep 27, 2023