حج پالیسی 2024 تیار‘وفاقی کابینہ سے10روزمیں منظوری لی جائیگی

اسلام آباد(نا مہ نگار)عازمین حج کیلئے خوشخبری، حج پالیسی 2024 تیارکرلی گئی ہے پالیسی کی وفاقی کابینہ سے10روزمیں منظوری لے لی جائیگی،نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیرسےکئی مسائل پیش آئے، حج پالیسی میں 40 روزکے حج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا، اب پاکستانی حاجی گم نہیں ہوں گے، انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے2 سوٹ کیس دیئے جائیںگے، سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کے کوائف موجود ہوںگے ، سوٹ کیس پرنام،پاسپورٹ نمبر،رہائشگاہ،مکتب نمبرسمیت دیگرمعلومات درج ہوںگی، عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے،انیق احمد نے کہا کہ عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکچ دیاجائےگا، سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے، پاکستانی عازمین رومنگ کے بغیر ہی موبائل فون پرآڈیو،ویڈیوکال کرسکیں گے، 4 ہزارروپے کے موبائل پیکچ سے پاکستان لامحدود بات ہوسکے گی۔

ای پیپر دی نیشن