کامونکی(نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد پندرہ سالہ لڑکی کو اغواءکرکے لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ٹبہ محمد نگر کی پندرہ سالہ (ا) گھر سے محفل پر جانے کیلئے نکلی تو اس دوران نامعلوم افراد(ا) کو راستہ سے زبردستی اغواءکرکے لے گئے۔صدر پولیس نے مغویہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔