گوجرانوالہ :بینائی متاثر ہونے کے2کیس سامنے آگئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایواسٹن انجکشن لگائے جانے سے بینائی متاثر ہونے کے2کیس گوجرانوالہ میں بھی سامنے آگئے محکمہ صحت کی ٹیم نے نجی کلینک کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کروادیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ واپڈا ٹاو¿ن میں واقع نجی آئی کلینک میں جمعرات کے روز ایواسٹن انجکشن لگائے جانے سے دو مریضوں پروین بی بی اور شاہد کی بینائی متاثر ہو گئی تھی، محکمہ صحت کی ٹیمیں اور ڈرگ انسپکٹرز دیگر کلینکس اور اسپتالوں کی بھی چیکنگ کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن