لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی کشتی کو منجدھار سے نکالنا ہے تو سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کا علم بلند کیا ہے اور وہ اب بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے ہمیں اپنی خود مختاری اور بقاءکیلئے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کا علم بلند کیا ہے:ندیم پہلوان
Sep 27, 2023