ڈالر مزید 1 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا۔

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری، آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا۔جس کے بعد ڈالر 288 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 349 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن