پنجاب :تین حکومتی میگا پراجیکٹس کی دھوم

عزم…… حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com

 صوبائی کابینہ کے 15ویں اجلاس میں کابینہ نے تین میگاپراجیکٹس،اپنی چھت اپناگھر،چیف منسٹرگرین ٹریکٹر اورچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دیدی۔ یقینا ان تینوں میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے صوبے کے عوام کو بھرپور ریلیف اور سہولیات میسر آئیں گی اس کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ نے غیرقانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانے کو بڑھا دیا۔ پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لئے ایم ڈی کیٹ پالیسی اور صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاو¿سنگ لون جاری کرنے کی منظوری دی۔ 15لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لوننگ سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیل کر دی گئی۔عوام سے کوئی اضافی چارجزنہیں لیے جائیں گے۔ کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہاو¿سنگ لون کیلئے سماجی،معاشی اورآمدن کے ذرائع سکرونٹی کا عمل آسان کرنے کی ہدایت کی،پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔ وزراءکو ہاو¿سنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ کابینہ نے پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت9500ٹریکٹر دینے اور 50ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی۔ اس سکیمآغاز ہو چکا جبکہ20اکتوبرکو قرعہ اندازی کی جائے گی۔اجلاس میں چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بچوں کی زیر التواء 12ہزار ہارٹ سرجری جلدازجلد کرنے اور چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیو جونہوا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب بھر میں پانچ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزار الیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ پانچ سال میں بڑے شہروں میں ''اینڈ ٹو اینڈ'' گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹرک وہیکلز کی مینوفیکچرنگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پنجاب میں الیکٹرک ٹو وہیلر، تھری وہیلر کی مینوفیکچرنگ کیلئے تمام تر سہولتوں اور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ چینی وفد نے ای ٹرانسپورٹ کے لئے یونیفائیڈ چارجنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا۔ان تمام میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم ،رہائش اور روزگارمیسر آئے گاآج کے مشکل دور میں پریشان حال لوگوں کو وزیراعلی مریم نواز تمام تر سہولیات انکی گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں اور یوں محسوس ہو رہا ہے کسمپرسی کے شکار پنجاب کے عوام کو حقیقی مسیحا مل چکا جو ان کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے دن رات محنت سے کام کر رہی ہیںیہاں انکی ٹیم خصوصا مریم اورنگزیب ،عظمی بخاری و دیگر کابینہ انکے شانہ بشانہ عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی میں بھرپو ر کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیا اس پر بہت تیزی سے کام کررہی ہیں جس کو پنجاب کے لوگ آئے روز ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں دیکھ رہے اورتحسین پیش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن