بی ایف بائیو سائنسز کی بک بلڈنگ کا مرحلہ 3.4گنا اوورسبسکرائب کیساتھ اختتام پذیر

Sep 27, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) بی ایف بائیو سائنسز کی بک بلڈنگ کا مرحلہ 3.4گنا اوورسبسکرائب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔ آئی پی او کو ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی جس سے فی حصص کی مقررہ قیمت55روپے سے بڑھ کر40فیصد اضافے کے ساتھ 77روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔کمپنی سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی ایف بائیو سائنسز نے نے آئی پی او کے ذریعے مجموعی طورپر 1.93ارب روپے جمع کیے اوریہ کیپٹل مارکیٹ میں 2024میں فارماسیکٹرکا پہلاآئی پی او ہے۔

مزیدخبریں