سٹاک مارکیٹ،آئی ایف پیکج منظوری کے باوجود100 انڈیکس میں589 پوائنٹس کمی

کراچی (کامرس رپورٹر )عالمی مالیاتی فنڈکی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج کی منظوری کے باوجود سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کی جانب گامزن کاروبار مندی میں تبدیل ہو گیا اور بینچ مارک 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز100 انڈیکس 655 پوائنٹس بڑھ کر 82 ہزار 905 پرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 71 ارب 41 کروڑ 32لاکھ 56ہزار 926روپے  گھٹ کر 107 کھرب 13 ارب 53کروڑ47لاکھ 6ہزار863روپے رہ گیا۔ شیئرز مارکیٹ میں گزشتہ روز17ارب روپے مالیت کے42کروڑ 39لاکھ42ہزار319 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن