لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے مختلف اور زیادہ بے خوف انداز میں کھیل پیش کریں گے۔ماضی میں، ہم اکثر پاور پلے میں جدوجہد کرتے رہے ہیں، ابتدائی وکٹیں گرنے، مڈل آرڈر کے گرنے، اور رنز کی سست رفتار جس کے نتیجے میں کم ٹوٹل ہوتا ہے۔ ہمیں 120 سے اوپر کے اہداف کا تعاقب کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے‘خامیوں پر قابو پایا ہے۔اب سمجھتے ہیں کہ پاور پلے میں، ٹون سیٹ کرنے اور مسابقتی سکور کے بعد مثبت کھیلنا کتنا ضروری ہے ۔ سب ٹیمین پہلے چھ اوورز کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہیں، جس سے انہیں بڑا سکور کرنے اور ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد ملتی ہے۔زیادہ جارحانہ کھیلنا شروع کیا ہے اور کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرینگے : فاطمہ ثناء
Sep 27, 2024