لاہور(سپورٹس رپورٹڑ )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کو تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کیلئے اشتہار بھی دیدیا گیا ہے۔