کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہو گا، نوجوان ٹیلنٹ کو ٹیسٹ میں آزمائیں گے: جیسن گلیسپی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ ہم نے انگلینڈ کیخلاف سکواڈ کو بنگلہ دیش سیریز سے زیادہ مختلف نہیں رکھا، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نتائج ہمارے حق میں نہ تھے‘ کچھ حصوں میں اچھا کھیلا، اس میں تسلسل ضروری ہے۔ کھلاڑیوں پر بھروسہ اور اعتماد بہت ضروری ہے، پلیئرز کا مورال بلند رکھنے کیلئے ان کو یہ باور کروانا ضروری ہے کہ ہمیں ان پر بھروسہ ہے، کوئی راتوں رات  صلاحیت نہیں کھو دیتا، ایک یا دو خراب سیریز ان کو برا پلیئر نہیں کرسکتی۔ ایک بری سیریز کے بعد جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہر فارمیٹ پلیئرز کی دیکھ بھال کریں، 11 کھلاڑیوں سے بالاتر ہوکر ایک سکواڈ کی سوچ اپنانا ہوگی۔ کامران غلام اچھا پلیئر، اس وقت موجودہ پلیئرز کو اعتماد دیا گیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آنیوالے دنوں میں کہیں کہیں نوجوان ٹیلنٹ کو بھی ٹیسٹ میں آزمائیں۔   کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا،  نوجوان پرفارمرز کو شاہین کیساتھ غیر ملکی ٹورز کا تجربہ دیں گے۔  شان مسعود کو کپتان بننے کے بعد چیلنجز کا سامنا رہا تھا۔ وکٹ کیپرسرفراز احمد جیسے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کیلئے باصلاحیت نوجوان درکار ہیں۔ کچھ دوسرے کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن