لاہور(کامرس رپورٹر)فلپ مورس پاکستان (پی ایم پی کے ایل ) نے کمپنی کے پائیدار اقدامات کی بدولت گزشتہ 5 سال میں 48ملین ڈالر مالیت کا خام تمباکو برآمد کیا ہے۔صرف 2024 کے پہلے 6 مہینوں میں PMPKL نے مختلف ممالک کو 15.8 ملین ڈالر سے زیادہ کا تمباکو برآمد کیا ہے جو گزشتہ سال کی 13.9 ملین ڈالر کی کل برآمدات سے زیادہ ہے۔فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے ہیڈ آف لیف عابد جاوید کے مطابق فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ نے اپنے آپریشنز میں پائیدار طریقوں کو فعال طور پر مربوط کیا ہے، جس میں فصلوں کے تنوع، سماجی پائیداری، اور ماحولیاتی ذمہ داری پر توجہ دی گئی ہے۔ پائیداری کے تمام محاذوں پر پیشرفت ایک فخر کا لمحہ ہے جہاں لاگو کیے گئے پروگراموں نے آپریشنز اور کمیونٹی میں زبردست اہمیت حاصل کی ہے۔
فلپ مورس پاکستان نے 5 سال میں 48ملین ڈالر مالیت کا خام تمباکو برآمد کیا
Sep 27, 2024