لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران سے حلف لیا اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر صنعت نے صنعتکاروں سے کہا گجرات میں بننے والے فرنیچر کی منفرد شناخت ہے اور دنیا میں بڑی ڈیمانڈ ہے۔فرنیچرانڈسٹری کے مسائل حل کرینگے اور اس صنعت کے فروغ کیلئے ملکر آگے بڑھیں گے۔ گجرات میں عالمی معیار کا فرنیچر کالج بنا رہے ہیں اور یہاں نئی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے حوالے سے جگہ کی نشاندھی کرلی گئی ہے۔