لاہور (سٹاف رپورٹر)پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ پنجاب میں پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے ہائی پاور کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل، سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم پولیس ذیشان حنیف نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ ہائی پاور کمیٹی کے اجلاس میںپولیس کمپلینٹ اتھارٹی کیلئے قابل، دیانتدار اور باصلاحیت ممبران کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پولیس آرڈر 2002 کے مطابق پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائیگی۔ انٹرنیشنل بیسٹ پریکٹسز کے مطابق پولیس کیخلاف شکایات کے ازالے کا نظام وضع کر رہے ہیں۔ پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کیلئے رولز اور ٹرمز آف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
Sep 27, 2024