پولیس کو پروفیشنل فائٹنگ فورس کے تقاضوں سے ہمکنارکرینگے : سی سی پی او

Sep 27, 2024

لاہور (سٹاف رپورٹر) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت امن و امان اور سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس منعقدہوا۔  اجلاس میں امن و امان اورسکیورٹی اقدامات کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جدید ٹریننگ کے ذریعے لاہور پولیس کی استعدادِ کار کو پروفیشنل فائٹنگ فورس کے تقاضوں سے ہمکنار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس سے بھر پور استفادہ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال اور املاک کے تحفظ کیلئے افسران واہلکار ہائی الرٹ ہوکر فرائض سر انجام دیں۔  ڈویژنل ایس پیزاپنی سپرویژن اورکمانڈ بہتر بنائیں۔  افسران پروفیشنل پولیسنگ پر فوکس کریں۔ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز اوپن ڈورپالیسی اپنائیں،عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی پولیس کی اہم ذمہ داری کوئی کوتاہی نہیں ہونا چاہئے۔ 

مزیدخبریں