چونیاں(نامہ نگار خصوصی) الہ آباد سینٹرز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں من مانیاں اور بے ضابطگیاں جاری ہیں ۔ الہ آباد میں ڈیوائس ہولڈرز کی من مانیاں جاری پہلے رقم کی ناجائز کٹوتی سے خواتین پریشان ہیں اب ڈیوائس ہولڈرز نے اچانک غائب ہوجانا بھی وطیرہ بنا لیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو دی جانے والی رقم وبال جان بن گئی، الہ آباد میں قائم سنٹرز میں انتہائی ناقص انتظامات پانی نہ ہونے اور رش کی وجہ سے ایک خاتون بے ہوش ہوگئی ریسکیو ٹیم طلب امدادی رقم لینے آئی مستحق خواتین گھنٹوں لائن میں لگے رہنے کے بعد تھک ہار کر خالی ہاتھ واپس گھر جانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں اور مستحق خواتین نے ضلعی، تحصیل انتظامیہ اور حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔