قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور اور اس کے نواح سے پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کی نعشیں برآمد کرلیں، صدر قصور پولیس نے ایک نامعلوم جواں سالہ شخص کی نعش برآمدکرلی۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزموں نے قتل کے بعد نعش کو ادھر پھینک دیا ہے۔نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ صدر نے ملنے والی نعش کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ سرحدی گاؤں چھٹیانوالہ کے قریبی کھیتوں سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نعش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔
قصور: مختلف مقامات سے خاتون سمیت 2 افراد کی نعشیں برآمد
Sep 27, 2024