پھول نگر (نامہ نگار)النور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بی او ڈی ممبر لیسکو رانا فیصل حیات خاں اور چیئرمین لیسکو مشتاق بھٹی نے ساتھیوں سمیت شرکت کی پھول نگر میں النور فاؤنڈیشن کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے رانا فیصل حیات خاں اور مشتاق بھٹی نے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مخیر حضرات اسی طرح تعاون کرتے رہے تو بہت سے چہروں پر خوشیاں ہوں گی ایسے نیک کاموں سے بے حدخوشی ہوتی ہے ہم نے باہر بھی خدمت کرنی ہوتی ہے لیکن ہمارے علاقے میں بسم اللہ فاؤنڈیشن اور مکی مدنی فاؤنڈیشن جیسی فلاحی تنظیموں نے ہمارے دل جیت لئے ہیں آجکل نفسا نفسی کا دور ہے اپنے مسلمان بھائیوں کا خیال رکھنا بہت بڑی بات ہے پچھلے سال پچیس اجتماعی شادیاں ہوئی تھیں اس سال اس سے بھی زیادہ اجتماعی شادیوں کی توقع رکھتے ہیں ۔ مشتاق بھٹی نے رانا فیصل حیات خاں کو پچھلے سال آٹھ لاکھ روپے عطیہ دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔