قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ضلعی افسروں کا اہم اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی رانا امجد محمود، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید، تحصیلداران و نائب تحصیلداران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پلس پراجیکٹ کی تکمیل‘پرائس کنٹرول‘ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پلس پراجیکٹ کی ابتک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پلس پراجیکٹ پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اقدامات ہے جس کی تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔