شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے جو فیڈریشن کی علامت ہونے کے ناطے عوام کو متحد کرسکتی ہے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ووٹ کو عزت دینے کی بات کرکے اپنا مذاق خود اڑا رہی ہیں ان کے طرز عمل سے ووٹ کی بے توقیری واضح ہورہی ہے دھاندلی کے ذریعے جس طرح تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، حکمرانوں کو ملک و قعم کی کوئی فکر نہیں پاکستان متعدد چیلنجز سے نبرد آزما ہے معیشت زبوں حال ہے اورامن و امان کی حالت ابتر ہے ۔
حکمرانوں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں : ناصر محمود واہگہ
Sep 27, 2024