موڑکھنڈا (نامہ نگار) موڑکھنڈا میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ کی خصوصی ہدایت پر یہ آپریشن شروع کیا گیا، جس میں موڑکھنڈا کے تمام سڑکوں پر موجود تجاوزات کا مکمل صفایا کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام شہروں اور قصبوں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔