گوجرانوالہ:مختلف علاقوں میں بیمار و لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )شہر کے مختلف علاقوں میں بیمار و لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت کا رجحان شدت اختیار کرگیا۔ اکثریتی قصاب زیادہ منافع کے حصول کی خاطر شہریوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں جس پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف مہنگائی گوشت خرید پانا آسان نہیں اور گوشت خریدتے ہیں تو اس میں بھی دھوکے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اورتوانائی کے حصول کیلئے خریدا گیا گوشت اُلٹا ان کی صحت کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ شہر کے اکثریتی قصاب منڈیوں اور دور دراز کے قصبات سے بیمار و لاغر جانور خرید کر اپنے نجی مذبحہ خانوں میں وقت سحر ذبح کرکے اپنی بنائی گئی جعلی مہریں لگا کر اپنی دکانوں پر دن بھر دھڑلے سے فروخت کرتے ہیں ۔جن کے گوشت کو چیک کرنے کا کوئی میکنزم مرتب نہیں کیا گیا ۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور مضر صحت گوشت کی فروخت روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن