کمالیہ( نامہ نگار )سابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن رمدے کے صاحبزادے وا امیدوار قومی اسمبلی میاں زید الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ ہم نے علاقہ میں صاف ستھری اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کے خلاف میرا اور میرے والد صاحب کا اعلان جنگ ہے علاقہ میں جو آفیسر رشوت طلب کرے گا اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اس سلسلہ میں مجھے شہریوں کی مثبت تجاویز درکار ہیں ایسے کرپٹ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو علاقہ میں تعینات ہونے کی بجائے دوسرے علاقے میں ٹرانسفر کروانے کے لیے کوششیں کی جائیں۔
ہم نے ستھری اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا: زید الرحمن
Sep 27, 2024