گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈی ڈی اے پی پی گوجرانوالہ رانا محمد شکیل کی جانب سے ایک میگا فارمرز سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عامر رسول بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جنہوں نے ADPپروجیکٹ کے تحت چاول کی فصل اور سبزیوں میں کیڑے مار ادویات کی باقیات کو کم کرنے کے لیے PHIاور MRLsپر تفصیلی لیکچر دیا، کسان برادری کو چاول کی فصل پر ممنوعہ کیڑے مار ادویات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے پی پی سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے بھی چاول کی فصل کے کیڑے مکوڑوں کے انسداد کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیاجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اے پی پی گوجرانوالہ ڈویژن نے چاول کی بیماریوں اور ان کے انسداد کے بارے میں لیکچر دیا۔ اور REAPکے نمائندہ شیخ محمد عمران نے چاول کی فصل کے برآمدی مسائل پر بات کی۔
گوجرانوالہ:ڈپٹی ڈائریکٹر اے پی پی کی جانب سے میگا فارمرز سیمینار
Sep 27, 2024