بازوؤں سے معذور طالبہ کی وزیرتعلیم ملاقات ،پائوں کی مدد سے بنائی گئی پینٹگز پیش کی 

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے جمبر گائوں سے تعلق رکھنے والی دونوں بازوؤں سے معذور طالبہ مہوش عزیز نے ملاقات کی اور اپنے پائوں کی مدد سے بنائی گئی پینٹگز پیش کیں۔ وزیر تعلیم نے بازوؤں سے معذور ہونے کے باوجود تعلیم جاری رکھنے پر طالبہ کی ہمت کی داد دی اور مزید تعلیم کی خواپش پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا۔ رانا سکندر حیات نے مہوش عزیز کو اپنی جیب سے 50 ہزار روپے کیش پرائز بھی دیا جبکہ ذاتی طور پر 3 مرلہ کا پلاٹ گفٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے طالبہ کو سرکاری نوکری دلوانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ مہوش عزیز جیسی طالبات کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے۔ اسے خودمختار کرنے کیلئے فنی تعلیم بھی دلوائیں گے۔ واضح رہے کہ مہوش عزیز 4 سال کی عمر میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے دونوں بازوؤں سے محروم ہو گئی تھی جس کے بعد اس نے تمام تعلیم پائوں کی مدد سے لکھ کر حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن