لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی، سپیکر و ڈپٹی سپیکر ہاؤسز، ایم پی اے ہاسٹل اور پیپلز ہاؤس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل وفد کی قائم مقام سیکرٹری جنرل خالد محمود سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ جس میں میں قائم مقام سیکرٹری جنرل خالد محمود نے کہا سپیکر ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی میں گرین انرجی کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو فزیبلٹی رپورٹ جلد از جلد بنانے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں سٹاف آفیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی، میڈیا کواڈینیٹرٹو سپیکر راؤ ماجدعلی اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اسمبلی افسران بھی موجود تھے۔ بعدازں پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی بلڈنگ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر ہاؤس، ایم پی اے ہاسٹل اور پیپلز ہاؤس کا دورکرایا گیا۔