لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، خطباء عظام، مبلغین اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ آج خطبات جمعۃ المبارک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی گفتگو کریں۔ مرکزی رہنماء میاں محمد اویس، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور دیگر احرار رہنماؤں نے کہا ہے کہ جس طرح عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھنا ضروریات دین میں سے ہے اسی طرح عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے پرزور اپیل کی ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی اہمیت اور ضرورت کی عوام الناس میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔