لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں طالبات کی رہنمائی کیلئے ڈسپلن کمیٹی اور وائس پرنسپل نے طالبات کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں طالبات کو کالج کے نظم و ضبط کی پابندی کرنے کی تلقین کی گئی اور کہا گیا کہ کالج کے احاطہ میں موبائل کا استعمال سختی سے منع ہے۔ سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک وغیر بنانا اور کالج کی شہرت کو نقصان پہچانے کی کوششں کرنا جرم ہے۔ لہٰذا اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا۔ اس کو کالج کونسل کے تجویز کردہ قوانین کے مطابق جرمانہ کیا جائیگا۔
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں طالبات کی رہنمائی کیلئے ڈسپلن کمیٹی ،تربیتی کیمپ
Sep 27, 2024