لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ڈاکٹر عدنان خان، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن، سیکشن آفیسر ڈاکٹر فاطمہ اور وڈیو لنک کے ذریعے سیکرٹری صحت سندھ اور فارما بیورو سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ نرسنگ اور مڈوائفری کیلئے قومی پالیسی فریم ورک، میڈیکل کالجز کی جانب سے نرسنگ ٹریننگ میں بہتری اور بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی اجلاس کے ایجنڈوں میں شامل تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا محکمہ صحت پنجاب نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات لا رہی ہے۔ نرسنگ شعبہ کو نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ نرسنگ ٹریننگ کے دوران ماسٹر ٹرینرز پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے صاف خون کے استعمال کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہا ہے:سلمان رفیق
Sep 27, 2024