مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا ہائیکورٹ میں ختم نبوت گیٹ بنانے کا اعلان  

Sep 27, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہائیکورٹ میں ختم نبوت گیٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی صدر خالد مسعود سندھو سمیت مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ختم نبوت ہمارے دین اور ایمان کا مسئلہ ہے کسی صورت اس قانون سے کھلواڑ نہیں ہونے دینگے۔ ختم نبوت ایک قانونی معاملہ ہے اور اس پیہرا وکلاء نے دینا ہے۔ پاکستان میں ختم نبوت کے مسئلہ پر چند سازشی عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ وکلاء سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مرکزی مسلم لیگ کہ تحفظ ختم نبوت تحریک کا حصہ بنیں اور ملک گیر تحریک کا آغاز کریں۔ مرکزی مسلم لیگ اپنے وکلاء کیساتھ کھڑی ہوگی۔

مزیدخبریں