لاہور (نیوز رپورٹر) راوی شہرمیں نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری، متعدد دکانوں، ہوٹل، پلازہ کو سیل کر دیا گیا۔شعبہ ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کے زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ز وقار احمد،شاہ عمر نے پولیس اور لیگل ٹیم کے ہمراہ روڈا کے کمرشل علاقہ سگیاں روڈپر نادہندگان کیخلاف کارروائی کی۔ دوران آپریشن روڈا ٹیم نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر میاں جمیل پٹرول پمپ، المدینہ فرنیچر، اسلم الیکٹرک سولر شاپ، قمر پلازہ، منشاء پٹرول پمپ،افضل کمرشل شاپ،حمزہ ،یاسین فلاور شاپ،اے ٹی سی ٹریڈ سنٹر،غفار شاپ،آصف پلازہ،اکبر بلڈنگ میٹریل سٹور،ہجویر ی فرنیچر ہاؤس،پویلین مارکی اور ڈورے بیکرز کو سربمہر کر دیا۔ نادہندگان سے گفتگو میں وقار احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ روڈا کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔ اپنے علاقہ میں نادہندگان کو واجبات کی اقساط شکل میں ادائیگی کیلئے پورا تعاون کر تا۔ اگر کسی کی دکان سیل ہوتی ہے تو ہم فیس ادائیگی پر اسے فورا کھول دیتے ہیں۔ شاہ عمر ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا اب جو ہم دکانوں کی بندش کر رہے تو ان کو بھی نوٹس ایک سال قبل دئیے گئے۔ بلاجواز کارروائی کا ہمارا کوئی مطمع نظر نہ ہو تا ہے۔ہم چاہتے کہ راوی شہر میں آنیوالے کاروبار افراد کو اپنے وسائل بہتر سے بہتر طریقے سے استعمال کر نے کاپورا موقع دیا جائے۔