بلاول بھٹو آئینی عدالتوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں:سید حسن مرتضیٰ 

لاہور(نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا آنیوالے چیف جسٹس سے پیپلز پارٹی قطعاً خوفزذدہ نہیں۔امید ہے وہ انصاف کے تقاضے پورے کرینگے۔آج کے قحط الرجال کے دور میں بلاول بھٹو آئینی عدالتوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ میں ان ذہنوں کی نفی کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی آرمی چیف اور چیف جسٹس کے عہدے کی سیاست کریگی۔  پیپلز پارٹی چور دروازے سے نہیں آتی ۔وہ پیپلز سیکرٹیریٹ میں پارٹی رہنماؤں رانا جواد،میاں ایوب، ،تنویر اشرف کائرہ،احسن رضوی،چودھری اسلم گل اور رائے شاہ جہاں بھٹی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے اختتام پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کے الگ الگ 2 کیک کاٹے گئے۔

ای پیپر دی نیشن