ہسپتالوں، مارکیٹ میں انسولین کا سٹاک کافی مقدار میں موجود ہے: خواجہ عمران نذیر   

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب میں انسولین کی کمی اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی رپورٹس کے حوالہ سے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا صوبہ میں انسولین سمیت دیگر کی شارٹیج اور انکی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ جس نے ادویات مہنگی فروخت کرنے کی کوشش کی وہ سخت سزا کا مستحق ہوگا۔ ادویات کی ذخیرہ اندوزی یا قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کی خلاف ورزی ہے۔ اسکو ہرصورت روکا جائیگا۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کا سٹاک کافی مقدار میں موجود ہے اور مارکیٹ میں انسولین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پنجاب کی عوام کی صحت اور انکی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات اور سستی ادویات کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے۔  ڈرگ انسپکٹرز کے مسائل کے حل اور ڈرگ کنٹرول رجیم کو مضبوط کرنا انکی اولین ترجیح ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن