لاکھوں کی وارداتیں، ماڈل ٹاؤن سمیت کئی پوش علاقوں میں لوٹ مار 

لاہور (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون میں ادریس سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون۔ ستوکتلہ میں تحسین سے 2لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں اشرف سے 2لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں ذوالفقار سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں ثقلین سے1 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون۔ شاہدرہ میں زین سے 1لاکھ 50 ہزار نقدی اور موبائل فون، نولکھا میں نواز سے ایک لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ جنوبی چھائونی اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹائون، گوالمنڈی اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن