فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں قاری نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ ابوذر کالونی میں واقع مسجد و مدرسہ ابوبکر میں قاری فہیم نے مدرسہ میں زیر تعلیم طالب علم اسحاق ولد محمود پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں طالب علم کے کان کا پردہ پھٹ گیا۔
فیصل آباد: قاری کا طالبعلم پر تشدد، کان کا پردہ پھٹ گیا
Sep 27, 2024