فیصل آباد اور کسووال میںزیادتی کے واقعات،کاہنہ گینگ ریپ کے ملزم گرفتار

لاہور؍ فیصل آباد؍ کسووال (سٹاف رپورٹر+ نمائندگان) مختلف واقعات میں کئی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ چوکی لکھوکی پولیس نے گینگ ریپ میں ملوث 3  ملزموں کو ہیئر اور روڑا گاؤں سے حراست میں لیا۔ ملزم افضال  نے  زبردستی خاتون کو قریب کھیتوں میں چھپے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کی مدد سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مرکزی ملزم افضال، امانت اور ذوالفقار شامل ہیں۔ دریں اثناء فیصل آباد میں  تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب میں گیارہ سالہ بچی کو اوباش عدنان نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 567 گ ب کے رہائشی کی بیٹی کو اوباش فیضان عرف فیضی نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کسووال میں تھانہ شاہ کوٹ کے گاؤں 12/80 ایل میں خاتون کو خاور، خالق اور فیصل محمود گھر میں نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

ای پیپر دی نیشن