اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+این این آئی) ایف بی ارکو ٹیکس سال 2024 کیلئے موصول ہونے والے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 25 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔ایف بی ار کے مطابق 30 ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق ٹیکس ائیر 2023 میں 60 لاکھ 86 ہزار 209 افراد نے ریٹرن فائل کیے تھے۔این این آئی کے مطابق ایف بی آر کے سسٹم میں سست روی اور پیچیدگیوں کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کراچی چیمبر نے تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔صنعت کاروں اور تاجروں کا کہنا ہے آن لائن ریٹرن جمع کرنے کا پورٹل کام نہیں کررہا، لوگ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں۔
سسٹم سست ‘ ٹیکس جمع کرانے میں مشکلات‘ گوشواروں کی تعداد 25 لاکھ 85 ہزار
Sep 27, 2024