لاہور (نوائے وقت رپورٹ) واپڈا کی سینٹرل میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں لارج سکیل ٹرائی ایکسل مشین (Triaxial Machine) کو فعال کر دیا گیا۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹرائی ایکسل مشین ہے۔ اس مشین کو ٹیکنیکل سروسز ڈویژن واپڈا نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے تکنیکی اشتراک سے فعال کیا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے سینٹرل میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا۔ قبل ازیں جنرل منیجر (ٹیکنیکل سروسز) نے چیئرمین اور وائس چانسلر کو ٹرائی ایکسل مشین کی فعالیت اورکارکردگی بارے بریفنگ دی۔