برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے سات لاکھ یورو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے متاثرہ علاقوں میں ضرورت مندوں کی مدد کی جائے گی۔ امداد انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن، ریڈ کراس کے ذریعے متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔
یورپی یونین پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 7 لاکھ یورو دے گی
Sep 27, 2024