اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔رؤف حسن پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔