غلام صغیر شاہد نے ڈی جی پی آر کا چارج سنبھال لیا، محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے چارج سنبھال لیا۔  محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر پہنچنے  پر  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد نور بھٹی، ڈائریکٹرز اور سینئر افسروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں انہیں محکمہ کے مختلف شعبوں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا، شعبہ اشتہارات، انتظامیہ، ٹیکنیکل ونگ اور دیگر محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کو میڈیا میں نمایاں کرنے کے لئے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن