ہائی ویز، موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں یکم اکتوبر سے 30  فیصد اضافہ  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ این ایچ اے نے ٹال پلازوں کے ٹیکس کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024ء سے ہوگا اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 350 سے 460 روپے مقرر کیا گیا ویگن کا ٹال ٹیکس 530 روپے 720 روپے بس کا ٹال ٹیکس 1000 سے 1300 روپے ٹرک کا ٹال ٹیکس 1500 سے 1950 روپے مقرر کیا گیا  ہے۔ لاہور سے عبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان ایم 4 پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹال ٹیکس 40 سے 50 روپے، ویگن کا ٹال ٹیکس 90، بس کا 170 روپے، دو اور 3 ایکسل ٹرک کا ٹال ٹیکس 210 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن