پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ جاری

Sep 27, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 32 روز کے دوران 757  ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 5914 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،قانون کی خلاف ورزی پر 64 لاکھ 24 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 510 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں

مزیدخبریں