اسلام آباد ماڈل کالج فار ویمن ایف سیون فور میں کھیلوں کے مقابلے

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وفاقی نظامت تعلیم کے زیراہتمام اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں انٹر زونل کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں اس سلسلے میں انٹرزونل ٹیبل ٹینس مقابلے اسلام آباد ماڈل کالج فار ویمن ایف سیون فور میں منعقد ہوئے۔ ٹیبل ٹینس مقابلوں کی اختتامی تقریب گزشتہ روز آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں منعقد ہوئی جس کی مہمان ڈائریکٹر ماڈل کالجز پروفیسر صبا فیصل تھیں۔ کالج پہنچنے پر پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔ طالبات نے قومی ترانا پیش کیا۔ ان مقابلوں میں اربن ون زون نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ سہالہ زون کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ مہمان خصوصی اور کالج پرنسپل نے مقابلوں میں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن