ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم  کے حوالے سے سیمینار

Sep 27, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کینٹ بورڈ کا سہام پبلک سکول میں ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد جس میں ایڈ یشنل سی ای او نے ڈینگی سے احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر طلبا وطالبات کو بریفنگ دی اْن کے ہمراہ چیف پبلک ہیلتھ آفیسر ناصر حسین،ہارٹی کلچر اورکینٹ بورڈ کا عملہ موجودتھا طلباوطالبات کو بتایاگیاکہ راولپنڈ ی کینٹ بور ڈکی جانب سکو لوں اور کالجوں میں ڈینگی آگاہی سیشن،آگاہی واک، سوشل میڈیا مہم، پروگرام، مساجد میں اعلانات سمیت دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں سی ای او سیدعلی عرفان رضوی کی ہدایات پر ایڈ یشنل سی ای او عمیرمحبوب نے سہام، چمن آباد، نیوویسٹریج، مصریال کا دورہ کیاجن علاقوں میں ڈینگی کے کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں وہاں پر راولپنڈی کینٹ بورڈ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر گھروں میں سپرے اور آؤٹ ڈور فوگنگ میں اضافہ کریگا

مزیدخبریں