اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پا کستان میں ای کامرس کی ترقی اور جد ید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جے ڈی ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ ایجنسی ایسٹ ریو ر ڈیجیٹل نے شراکت داری کا اعلان کر دیا ۔تعاون کا با ضابطہ اعلان بیجنگ میں ڈی ٹیکنالوجی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا ۔شراکت داری کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں بااختیار بنانا ہے ۔اس سلسلے میں مختلف شعبوں کے صارفین کیلئے ای کامرس سروسز ،ڈیوین سلوشنز اور جدید سپلائی چین ٹیکنالوجیز متعارف کروائے جائینگی جدید ٹیکنالوجی کے زریعے پاکستان کے ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر میں انقلاب آئے گا۔ال پا ورڈ ریٹیل پلیٹ فارم ،پرسنلسئزڈ مارکیٹنگ ٹولز،خود مختار ڈیلیوری سسٹمزاور سمارٹ لا جسٹکس سلو شنز میں جے ڈی ٹیکنالوجی کی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے یہ شراکت داری پا کستان کے ای کا مرس سے متعلق کا روبار کر نے والوں کو عالمی منڈیوں میں با آسانی رسائی کے قابل بنائے گا ۔