پیپلز پارٹی کے مسیحی رہنما راشد چوہان اور سہیل رومی کی نیئر بخاری سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مسیحی رہنما راشد چوہان اور سہیل رومی نے اہل علاقہ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری سے پیپلز سنٹرل سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور جی ایٹ ون جے سالک کالونی کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ یہ کالونی ایک سو پندرہ گھروں پر مشتمل ہے اور پانچ ہزار سے زائد ووٹرزہیں 1996 میں  یہ پلاٹ ہمیں متحرمہ بے نظیر بھٹو شہید نے سی ڈی اے سے دلوائے تھے جس میں نیر حسین بخاری اس کمیٹی کے ممبر بھی تھے سی ڈی اے کو تمام پیمنٹ ادا کرچکے ہیں ہمیں الاٹ منٹ لیٹر جاری کیے جائیں اہلہ علاقہ اور پیپلز پارٹی کے ورکرز کا یہ مطالبہ بھی ہے اس کالونی کا نام تبدیل کرکے بینظیر بھٹو شہید یا آصفہ بھٹو کالونی رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن