پروموٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات،محمد عبدالرزاق کامیاب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پروموٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات،محمد عبدالرزاق 972ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پروموٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز ملک بھرمیں منعقد ہوئے جس میں کراچی، ملتان،ڈی جی خان، لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالا، راولپنڈی،پشاور، تیمرہ گرہ،سوات اور بٹ خیلہ میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن کے مقام پر پروموٹرز ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر ،محمد عبدالرزاق 972ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے، دیگر کامیاب امیدواروں میں خواجہ مسعود الہٰی،رانا طارق جاوید،شاہد لطیف سندھو،حیاالدین، شکیل احمد خان، سردار یوسف عزیز و دیگر شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن